Saturday, May 18, 2024

فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سابق منیجر رافیل بٹنیز عہدے سے برخاست، زیدان نئے منیجر مقرر

فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سابق منیجر رافیل بٹنیز عہدے سے برخاست، زیدان نئے منیجر مقرر
January 5, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کی انتظامیہ نے رافیل بیٹنیز کو سبکدوش کر کے زیدان کو نیا مینجر مقرر کر دیا ہے۔ زیدان ریال میڈرڈ کی تاریخ  میں  پہلے فرانسیسی مینجر ہیں۔ پچپن سالہ ہسپانوی رافیل بٹنیز صرف سات ماہ ریال میڈرڈ کے مینجر کے عہدے پر فائز رہے اور انہیں عہدے سے برخاست کر کے زیدان کو مینجر بنانے کا فیصلہ کلب بورڈ نے پیر کے دن اپنے اجلاس میں کیا۔ تینتالیس سالہ زیدان اس سے پہلے ریال میڈرڈ کی بی ٹیم کے کوچ تھے جنہیں اے ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ زیدان پہلے ریال میڈرڈ کے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کلب کی بہتری اور بہتر نتائج کیلئے سرتوڑ کوششیں کریں گے۔ رافیل کی مینجر شپ میں ریال میڈرڈ نے  آخری میچ ویلینشیا کے خلاف کھیلا جو دو دو گول سے برابر رہا۔ بعض ماہرین افراد زیدان کی مینجنگ میں ناتجربہ کاری کو ریال میڈرڈ کیلئے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ زیدان دو ہزار چودہ سے ریال کی بی ٹیم کے کوچ ہیں۔