Thursday, May 9, 2024

فٹبال پلیئرز کا شہد کی مکھیوں سے میچ

فٹبال پلیئرز کا شہد کی مکھیوں سے میچ
December 24, 2019
تنزانیہ ( 92 نیوز) فٹبال پلیئرز کا شہد کی مکھیوں سے میچ پڑ گیا  ، تنزانیہ میں فٹبال میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے ہلہ بول دیا۔ تنزانیہ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ایک میچ کے دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا ، کھلاڑیوں اور ریفریز نے لیٹ کر اور گراؤنڈ سے بھاگ کر اپنی  جان بچائی۔ شہد کی مکھیوں کے حملے کی وجہ سے میچ تھوڑی دیر روکنا  پڑا۔