Friday, April 19, 2024

فٹبال پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری

فٹبال پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری
November 19, 2017

لندن (92 نیوز) فٹبال پریمئیر لیگ میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں۔ ٹائٹل جیتنے کے لیے تمام ٹیمیں خوب جان لڑانے میں مصروف ہیں۔
پہلے مقابلے میں آرسنل نے ٹوٹنھم کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے لیسسٹر سٹی کو دو صفر سے ہرایا۔
تیسرے معرکے میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے نیوکاسل کیخلاف ایک کے مقابلے میں چار گولز سے میدان مارا۔
آخری میچ میں چیلسی نے ویسٹ بروم وچ کیخلاف صفر کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی سمیٹی۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو مانچسٹر سٹی کا 34 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ بر قرار ہے۔