Saturday, May 11, 2024

فٹبال ٹیم کی جیت  کا جشن منانا اسپورٹرز کو مہنگا پڑ گیا

فٹبال ٹیم کی جیت  کا جشن منانا اسپورٹرز کو مہنگا پڑ گیا
October 20, 2019
لاس ویگاس ( 92 نیوز)  امریکا میں فٹبال میچ کے دوران فٹبال ٹیم ٹیم کی برتری کا جشن منانا  اسکے اسپورٹرز کو مہنگا پڑ گیا،میدان میں الٹے منہ گرپڑے۔ امریکا میں فٹبال میچ کے دوران  چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، فٹبال ٹیم   کی برتری کی خوشی میں سپورٹر گھوڑا گاڑی لے کر میدان میں پہنچے تو گھوڑوں کے تیز دوڑنے کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی۔ حادثے کے باعث کھیل کے دوسرے ہاف کو  تھوڑی دیر روکنا پڑا ،ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوار افراد کی جانب سے توازن قائم نہ رکھنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔