Monday, May 13, 2024

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، پرتگال،بیلجیم اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

فٹبال ورلڈ کپ  کوالیفائنگ راؤنڈ،  پرتگال،بیلجیم اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
March 31, 2021

لندن (92 نیوز) فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پرتگال،بیلجیم اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ  میں  پرتگال،بیلجیم اور ہالینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے،پرتگال کی ٹیم کامقابلہ لکسمبرگ سے ہوا،،لکسمبرگ کی ٹیم نے 30ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی،پہلے ہاف کے اضافی منٹس میں پرتگال کی جانب سے ڈیوگو جوٹا  نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر کرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے پرتگال کو برتری دلا دی ،80ویں منٹ میں جواؤ پلوہنہا  نےگول داغ کر پرتگال کو تین ،ایک سے کامیابی دلائی۔

دوسرے میچ میں بیلجیئم اور بیلا روس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں،بیلجیئم کی ٹیم نے حریف ٹیم کو مکمل طور پر بے بس کیے رکھے اور آٹھ صٖر سے کامیابی حاصل کی ۔

ہالینڈ کی ٹیم مقابلہ کا مقابلہ جبرالٹر  سے ہوا،ہالینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات صفر سے میچ اپنے نام کیا۔