Monday, May 13, 2024

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ، ترکی نے ناروے کو شکست دیدی

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ، ترکی نے ناروے کو شکست دیدی
March 28, 2021

لندن ( 92 نیوز) فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہے جہاں ترکی نے ناروے کو تین صفر سے شکست دی ۔ پرتگال اور سربیا کے درمیان میچ دو،دو گول سے برابر رہا۔

فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہیں  جہاں  ترکی نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ۔  ترکی نے ناروے کو تین صفر سے شکست دی۔

ترکی کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں ناروے سے ٹکرائی،ترکی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کی ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اورتین صفر سے میچ اپنے نام کیا۔

دوسرے میچ میں پرتگال اور سربیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دو،دو گول سے برابر رہا۔پرتگال کی ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول اسکور سربیا کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں کم بیک کرتے ہوئے دو گول اسکور کر کے میچ برابر کر دیا۔

کھیل کے اضافی منٹس میں پرتگال کے اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گیند کو جال میں پھینکا لیکن امپائر نے گول نہ دیا اور میچ دو،دو گول سے برابر رہا۔

ایک اور میچ میں نیدر لینڈ اور لٹویا کی ٹیموں میں مقابلہ ہو، نیدر لینڈ نے لٹویا کو دو صفر سے مات دی۔