Saturday, May 18, 2024

فٹبال ورلڈ کپ کوالی فائینگ راؤنڈ، اٹلی میگا ایونٹ سے باہر

فٹبال ورلڈ کپ کوالی فائینگ راؤنڈ، اٹلی میگا ایونٹ سے باہر
November 14, 2017

میلان ( 92 نیوز ) فٹبال ورلڈ کپ کوالی فائینگ راؤنڈ میں تاریخی اپ سیٹ ہو گیا ۔ سویڈن کے ہاتھوں پلے آف مرحلے میں شکست کے بعد اٹلی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ۔


اٹلی اور سویڈن کے درمیان ورلڈ کپ کوالی فائنگ کا دوسرا میچ میلان میں کھیلا گیا ہے ۔ میزبان اٹلی کو ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری تھا ۔ اٹلی نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مخالف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیئے تاہم سویڈن کے مضبوط دفاع نے اُس کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں ۔


کھیل ختم ہونے تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور یوں مجموعی گول کی بنیاد پر سویڈن نے ورلڈ کپ میں سیٹ بک کرلی ۔ سویڈن نے پہلے مرحلے میں اٹلی کو ایک صف سے شکست دی تھی ۔


ناکامی کے بعد اٹلی کے لیجنڈری گول کیپر لوئیجی بوفون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے رواں سال فیفا بہترین گول کیپر کا ایوارڈ جیتا تھا ۔ چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن اٹلی 60 سال بعد ورلڈ کپ میں کھیلنے سے محروم ہوا ہے ۔