Sunday, May 19, 2024

فٹبال میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک

فٹبال میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک
October 16, 2017

جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشین سپر لیگ میں فٹبال میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین سپر لیگ کی ٹیم پرسیلہ کے گول کیپر چوائرل ہودا میچ کے دوران مخالف ٹیم سیمن پدنگ کے کھلاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طور پرگراؤنڈ میں ہی فوری طبی امداد دی گئی۔ تاہم حالت نہ سدھرنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوائرل کوجب اسپتال لایا گیا تو اُس وقت ان کی سانس چل رہی تھی تاہم انہیں سراور گردن پر شدید اندورنی چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوئی۔