Friday, April 26, 2024

فٹبال میچ جیتنے کی خوشی میں روس میں ارجنٹائنی شائقین کا جشن

فٹبال میچ جیتنے کی خوشی میں روس میں ارجنٹائنی شائقین کا جشن
June 26, 2018
سینٹ پیٹربرگ (92 نیوز) فیفا ورلڈکپ میں میچ سے قبل ہی جیتنے کی خوشی میں  روسی شہر سینٹ پیٹر برگ کی سڑکوں پر درجنوں ارجنٹائنی شائقین نے جشن منایا ۔ ارجنٹائنی باشندے بیرون ملک بھی اپنی ثقافت کو نہ بھولےاور لاطینی موسیقی پر روایتی سالسہ رقص کا شاندار مظاہرہ کر دکھایا ۔ نوجوانوں کے علاوہ بوڑھے بھی ڈانس سٹیپس کے ذریعے اپنی مہارت دکھانے میں مگن نظر آئے ، اس موقع پر ننھے بچے بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔