Thursday, April 25, 2024

فٹبال لیگز، لیسسٹر سٹی، ریال میڈرڈ اور لیورکوسن کی فتوحات

فٹبال لیگز، لیسسٹر سٹی، ریال میڈرڈ اور لیورکوسن کی فتوحات
November 29, 2021 ویب ڈیسک

میڈرڈ (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں ہنگامہ خیز مقابلے جاری ہیں، لیسسٹر سٹی نے ویٹ فورڈ کو شکست دیدی، اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے سیویا کو دو، ایک سے ہرایا، جرمن فٹبال لیگ میں لیورکوسن نے لیپزگ کو تین، ایک سے مات دی۔

یورپ کی ٹاپ فٹبال لیگز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، انگلش پریمیئر لیگ میں لیسسٹر سٹی نے ویٹ فورڈ کو شکست دی۔

لیسسٹر سٹی نے کھیل کے آغاز پر ہی حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور پہلے ہاف میں تین گول کر کے میچ میں پوزیشن مستحکم بنالی، دوسرے ہاف میں لیسٹر سٹی نے مزید ایک گول کر کے چار دو سے میچ اپنے نام کیا۔

پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے سخت مقابلے کے بعد سیویا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

جرمن فٹبال لیگ میں لیورکوسن کا مقابلہ لیپزگ سے ہوا، لیور کوسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔