Sunday, May 19, 2024

فٹبال لیگز، ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست، بارسلونا اور لیور پول کی فتح

فٹبال لیگز، ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست، بارسلونا اور لیور پول کی فتح
January 3, 2022 ویب ڈیسک

میڈرڈ (92 نیوز) یورپ کی مختلف فٹبال لیگز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا، گیتافے نے ریال میڈرڈ کو جبکہ بارسلونا نے میلور کا شکست دی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول اور چیلسی کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔

یورپ کی ٹاپ فٹبال لیگز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے کے لیے بھر پور کوششیں ہے۔ اسپینش لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا۔

ریال میڈرد کا مقابلہ گیتافے سے ہوا، گیتافے کی ٹیم نے کھیل کے آغاز پر ہی گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ ریال میڈرڈ کی ٹیم میچ میں کوئی گول نہ کر سکی اور گیتافے نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔

اسپینش لیگ کے دورسے میچ میں بارسلونا اور میلورکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، بارسلونا نے حریف ٹیم کو ایک صفر سے مات دی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں اہم میچ میں دو بڑی ٹیمیں چیلسی اور لیور پول کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، دلچسپ مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دو،دو گول سے برابر رہا۔