Tuesday, May 21, 2024

فٹبال لیگز، ریال میڈرڈ، لیور پول اور چیلسی کی فتوحات

فٹبال لیگز، ریال میڈرڈ، لیور پول اور چیلسی کی فتوحات
April 11, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) اسپینش لیگ میسی بارسلونا کو ریال میڈرڈ کے خلاف میچ جتوانے میں ناکام رہے، ریال میڈرڈ نے بار سلونا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

ایل کلاسیکو مقابلہ ریال میڈرڈ کے نام رہا، میسی بارسلونا کو میچ جتوانے میں ناکام رہے، اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے روایتی حریف بار سلونا کو شکست دے دی۔

اسپینش لیگ کے بڑے مقابلے میں بار سلونا اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، ریال میڈرڈ نے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کریم بینزیما نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ 28 ویں منٹ میں ٹونی کروس نے گیند کو جال میں پھینک کر ریال میڈرڈ کی برتری دگنی کر دی۔

دوسرے ہاف میں بارسلونا کی جانب سے آسکر مینگوزا نے گول کر کے بارسلونا کو میچ میں واپسی کی امید دلائی لیکن بارسلونا کی ٹیم میچ کے اختتام تک مزید گول اسکور نہ کر سکی اور ریال میڈرڈ نے دو،ایک سے میچ اپنے نام کرنے کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

انگلش پریمییئر لیگ میں چیلسی نے کرسٹل پیلس جبکہ لیور پول نے آسٹن ولا کو مات دی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود مانچسٹر سٹی کو لیڈز یونائیٹڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔