Thursday, April 25, 2024

فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ضمیر کی عدالت میں اپنا مقدمہ ہار گئے

فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ضمیر کی عدالت میں اپنا مقدمہ ہار گئے
August 20, 2019
 لندن (92 نیوز) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ضمیر کی عدالت میں اپنا مقدمہ ہار گئے۔ زیادتی کا الزام لگانے والی ماڈل کو خاموش رہنے کیلئے تین لاکھ 75 ہزار ڈالر دینے کا اعتراف کر لیا۔ پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانورونالڈو نے خود پر ریپ کا الزام لگانے والی خاتون کو خاموش رہنے کیلئے لاکھوں ڈالر ادا کرنے کا اعتراف کر لیا۔ دنیا کے معروف ترین فٹبالر نے عدالت سے اپنے خلاف کیس خارج کرنے کی بھی اپیل کر دی ۔ امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے گزشتہ سال رونالڈو پر  الزام لگایا تھا کہ انہوں نے 9 برس قبل انکا ریپ کیا تھا جسے اسٹار فٹبالر نے جھوٹ قرار دیا تھا جس پرکیتھرین  نے رونالڈو کیخلاف امریکی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ رونالڈو نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہوں نے چونکہ خاتون سے معاملہ طے کرلیا ہے اور انہیں پیسے بھی ادا کیے ہیں ، اس لیے انکے خلاف دائر کیس کو خارج کر دیا جائے۔ رونالڈو اور کیتھرین  2009 میں ایک بار میں پہلی بار ملے اور پھر انکے مابین تعلقات استوار ہوئے۔ عدالت پہلے ہی فٹ بالر کے خلاف ریپ الزامات کے تحت فوجداری کیس نہ چلانے کا اعلان کر چکی ہے۔