Saturday, May 4, 2024

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے 2نائب صدور سمیت 6افراد کرپشن پر گرفتار، امریکی محکمہ انصاف نے 9 عہدیداروں پر فرد جرم عائد کر دی، فیفا کی تردید

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے 2نائب صدور سمیت 6افراد کرپشن پر گرفتار، امریکی محکمہ انصاف نے 9 عہدیداروں پر فرد جرم عائد کر دی، فیفا کی تردید
May 27, 2015
زیورخ (ویب ڈیسک) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا، سوئٹزرلینڈ سے فیفا کے دو نائب صدور سمیت چھ افراد گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ امریکی محکمہ انصاف نے چھ عہدیداروں سمیت نو کارپوریٹ ایگزیکٹوز پر فرد جرم عائد کر دی۔ گرفتار کئے جانے والوں میں فیفا کے نائب صدر اور شمالی و وسطی امریکی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ جیفری ویب بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ فیفا کے نائب صدر جیک وارنر، کوسٹاریکا فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ ایڈوارڈو لی، جنوبی امریکی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ یوجینی فوگیریڈو اور فیفا کلب کمیٹی کے برازیلی سربراہ جوزے ماریا بھی شامل ہیں۔ ان افراد پر گزشتہ چوبیس سال کے دوران عالمی فٹ بال مقابلوں کی میزبانی اور تشہیر کے معاملے میں پندرہ کروڑ ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے۔ دوسری طرف فیفا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیفا کی اپنی تحقیقات میں ان عہدیداروں پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔