Thursday, April 25, 2024

فٹ بال ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ ، بیلجئیم نے برازیل کو 1-2 سے ہرا دیا

فٹ بال ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ ، بیلجئیم نے برازیل کو 1-2 سے ہرا دیا
July 7, 2018
ماسکو (92 نیوز) فٹ بال ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ میں بیلجئیم نے برازیل کو 1-2 سے ہرا کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا جبکہ  بیلجئیم سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ روسی شہر کازان میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ بیلجیئم کو پہلا گول اون گول کی صورت میں ملا جب فرنینڈنہو نے اپنے ہی جال میں گیند کو پہنچا دیا۔ بیلجیئم کی سبقت کیون ڈی برون نے 31 ویں منٹ میں دوگنی کر دی۔ دوسرے ہاف میں برازیل کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا تاہم بیلجیئم کے دفاع نے اس کا جم کر مقابلہ کیا۔ 76ویں منٹ میں ریناٹو اگسٹو نے بیلجیئم کی سبقت آدھی کر دی تاہم برازیل مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکا اور اس طرح برازیل ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔ بیلجیئم 1986 کے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچا ہے۔