Friday, May 10, 2024

فوٹوگرافی کے بہتر رزلٹ کیلئے اب ’’ ائیرپک ڈرون ‘‘ متعارف کرایا جارہا ہے

فوٹوگرافی کے بہتر رزلٹ کیلئے اب ’’ ائیرپک ڈرون ‘‘ متعارف کرایا جارہا ہے
June 4, 2021

ٹوکیو (ویب ڈیسک) ڈرونز کا استعمال آج کل فوٹوگرافی کے لیے کافی بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے۔ اس بات کے پیش نظر اب سونی ائیرپک ڈرون متعارف کرایا جارہا ہے۔

ڈرونز کا استعمال آج کل فوٹوگرافی کے لیے کافی بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے اور ہر ڈرون میں ایک ہائی میگا پکسل کیمرے کو اس میں نصب کرکے فوٹوگرافی کی جاتی ہے، جس کے سبب کبھی تو آپ کو فوٹوز کافی اچھی مل جاتی ہیں تو کبھی کمزرو ڈونز کی مدد سے لی گئی تصاویر کا رزلٹ اچھا نہیں آتا۔

اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے سونی کمپنی ایک ایسا ڈرون متعارف کرانے جارہی ہے جس سے آپ کی یہ مشکل حل ہوتی دکھائی دتیی ہے۔

سونی ائیرپک ڈرون کے ذریعے آپ کسی بھی کیمرے کی مدد سے فوٹوگرافی کا اصل لطف اُٹھا سکتے ہیں۔ اس ڈرون کی بدولت آپ کو تصاویر کا بہترین رزلٹ ملے گا۔