Tuesday, May 14, 2024

فولڈ ایبل موبائل فون ہوائے میٹ ایکس ٹو کو 22 فروری کو متعارف کرایا جائے گا

فولڈ ایبل موبائل فون ہوائے میٹ ایکس ٹو کو 22 فروری کو متعارف کرایا جائے گا
February 3, 2021

بیجنگ (ویب ڈیس) ہواوے کے فولڈ ایبل موبائل فون میٹ ایکس ٹو کی تقریب رونمائی 22 فروری کو ہو گی ۔

ہواوے نے میٹ ایکس ٹو کا پوسٹر بھی شیئر کیا  جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نئے فون کی اسکرین انڈر کی جانب فولڈ ہو سکے گی ، یہ فون سام سنگ گلیسی  فولڈ ٹو سے مختلف قسم کا ہے ۔

ہوائے کی جانب سے میٹ ایکس ٹو میں 5 این ایم پراسیسر ہائی سیلیکون کیرین 9 ہزار سمیت دیگر حیران کن ٹیکنالوجیز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے ۔

مختلف اطلاعات کے مطابق اس فون کی مین اسکرین 8.01  جبکہ سیکنڈری اسکرین 6.45 انچ ہو گی ۔ 4400 ایم اے ایچ کی بیٹری ، 66 واٹ سپر فلیش چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

فون کا سیلفی کیمرہ 16 جبکہ عقبی جانب چار کیمرے ہونگے ، اس سیٹ اپ میں پرائمری کیمرہ  50 میگا پکسل جبکہ دیگر میں 16،12 اور 8 میگا پگسل کے کیمرے ہونگے ۔