Thursday, March 28, 2024

فولڈ ایبل سمارٹ فون رواں سال متعارف کرادیا جائے گا

فولڈ ایبل سمارٹ فون رواں سال متعارف کرادیا جائے گا
March 18, 2017
  لاہور(ویب ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے فولڈ ہونے والے سمارٹ فون رواں سال متعارف کرا دیئے جائیں گے ۔کورین نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک فون کو تیار کرکے پیش کردیا جائے گا۔ تاہم پہلے اس ڈیوائس کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار کیا جائے گا جنہیں یہ کمپنی اپنے شراکت داروں کو دے گی اور صارفین میں اس کی طلب کا جائزہ لے گی۔ ابتدا میں اس کے چند ہزار ماڈلز تیار کیے جائیں گے جبکہ عوامی طور پر فروخت کے لیے اسے 2018 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے ۔ اس سے قبل ایک اور رپورٹ میں یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ سام سنگ کا یہ سب سے منفرد فون رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔