Sunday, May 12, 2024

فوری ڈیجیٹل ادائیگی نظام’’راست‘‘کا اجرا

فوری ڈیجیٹل ادائیگی نظام’’راست‘‘کا اجرا
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فوری ڈیجیٹل ادائیگی نظام’’راست‘‘کا اجرا کر دیا گیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ راست پروگرام ڈیجیٹل ادائیگی کے حوالے سے بہت بڑا قدم ہے۔

اسلام آباد (92 نیوز) فوری ڈیجیٹل ادائیگی نظام’’راست‘‘کا اجرا کر دیا گیا ، وزیر اعظم نے  کہا کہ  راست پروگرام ڈیجیٹل ادائیگی کے حوالے سے بہت بڑا قدم ہے۔

پاکستان کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ’’راست‘‘کااجراء کر دیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پروگرام نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے میں مددگار ثابت ہوگا، بیرونی ترسیلات کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ 17 سال بعد سرپلس جا رہا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ  راست نظام وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کا حصہ ہے، ڈیجیٹل پاکستان وژن کا مقصد غریب طبقے کو کو معاشی سرگرمیوں حصہ دار بنانا ہے، سسٹم ’’راست‘‘ کے ذریعے مالی لین دین کو محفوظ، موثراورشفاف بنایا جاسکے گا۔

گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے نظام سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا، نظام سے سرکاری ادائیگیوں میں غیرضروری تاخیر اور مشکلات کا خاتمہ ہوگا، سمندرپار پاکستانیز اب تک 70 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھول چکے ہیں،موجودہ حکومت کی سرپرستی میں ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔