Sunday, May 12, 2024

فورڈ ورسز فراری کا باکس آفس پر راج ، ڈیڑھ ارب سے زائد کا بزنس

فورڈ ورسز فراری کا باکس آفس پر راج ، ڈیڑھ ارب سے زائد کا بزنس
November 18, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) دو آٹو جائنٹس کی مسابقت پر بنی فلم فورڈ ورسز فراری نے امریکی باکس آفس پر سب فلموں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا،محض تین روز میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ، چارلیز اینجلز دوسرے اور مڈوے تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکی باکس آفس پر فورڈ ورسز فراری کا راج   ہے ، اوپننگ ویک میں ہی ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ۔15 نومبر کو ریلیز ہونیوالی فلم نے دس اعشاریہ نو ملین ڈالر کمالیے ۔ باکس آفس پر شرارتی جاسوس خواتین کی فلم چارلیز اینجلز کا دوسرا نمبر رہا،جس نے انچاس کروڑ روپے کمالیے  ہیں ،فلم کی کمائی 3.2ملین ڈالر رہی ۔ دوسری جنگ عظیم پر بنی فلم مڈوے  نے دوسرے ہفتے میں مزید 2.5ملین ڈالر بٹور لیے۔فلم کی مجموعی کمائی 28.9ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ [caption id="attachment_251941" align="alignnone" width="400"] فورڈ ورسز فراری کا باکس آفس پر راج ، سب کو پچھاڑدیا[/caption]