Friday, March 29, 2024

فورٹ منرو:8 سال بعد ہونیوالی برفباری نے سماں باندھ دیا

فورٹ منرو:8 سال بعد ہونیوالی برفباری نے سماں باندھ دیا
January 14, 2017
ڈی جی خان(92نیوز)ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں آٹھ سال بعد ہونے والی برفباری نے سماں باندھ دیا درجہ حرارت منفی  میں چلا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈیرہ غازی خان کا سیاحتی مقام  فورٹ منرو جسے مری بھی کہا جاتا ہے وہاں آٹھ سال بعد برفباری سے ہر طرف خوشیاں بکھر گئیں۔ برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد گزشتہ رات سے فورٹ منرو پہنچنا شروع ہوگئی جس میں بدستور اضافہ ہورہا ہے سیاحوں کی آمد کے بعد مقامی لوگوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا۔ برف باری سے پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک روانی بھی متاثر ہوئی دوسری جانب برف باری اور بارش کی وجہ سے بجلی  بھی غائب رہی۔