Thursday, March 28, 2024

فورٹ منرو کے قریب بین الصوبائی شاہراہ پر تین روز سے بدترین ٹریفک جام

فورٹ منرو کے قریب بین الصوبائی شاہراہ پر تین روز سے بدترین ٹریفک جام
August 10, 2020
 ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) فورٹ منرو کے قریب بین الصوبائی شاہراہ پر تین روز سے بدترین ٹریفک جام ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج سے لے کر فورٹ منرو تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پہاڑی علاقے میں پھنسے مسافروں، سیاحوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی جی خان کوئٹہ روڈ دو ٹرکوں کے الٹنے، بارش، کیچڑ اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے باعث بلاک ہوئی۔ کئی گاڑیوں کے پیٹرول ڈیزل ختم ہو کر رہ گیا ۔