Sunday, September 8, 2024

فورسز نے بڑی کارروائی کرکے بلوچستان کودہشتگردی سے بچا لیا، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

فورسز نے بڑی کارروائی کرکے بلوچستان کودہشتگردی سے بچا لیا، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
August 26, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) فسادیوں کا خاتمہ کرنے کےلئے آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ فورسز نے بڑی کارروائی کرکے بلوچستان کودہشتگردی سے بچا لیا۔۔۔کوئٹہ۔ڈیرہ بگٹی ۔۔دشت اور کھاری دال سے بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔۔درجنوں مشکوک افراد پکڑے گئے۔

امن کے دشمنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ۔ ۔فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار روز سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن جاری تھا۔ کوئٹہ ڈیرہ بگٹی دشت اورکھاری دال میں ہونیوالی کارروائیوں کے دوران اسلحے اور گولہ بارود کی بڑ ی مقدار پکڑی گئی۔

جس میں دیسی ساختہ بارودی، سرنگیں گرنیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹو نیٹراور مواصلات آلات شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران درجنوں مشوک افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ وگولہ بارود صوبے میں دہشتگرد کارروائیوں کےلئے استعمال کیا جانا تھا۔ فورسز نے جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔