Friday, March 29, 2024

فورس کمانڈرگلگت بلتستان میجرجنرل جواد احمد کے2 بیس کیمپ پہنچ گئے

فورس کمانڈرگلگت بلتستان میجرجنرل جواد احمد کے2 بیس کیمپ پہنچ گئے
August 1, 2021 ویب ڈیسک

سکردو (92 نیوز) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد کی، کےٹو بیس کیمپ پر قومی اور بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ کوہ پیماؤں کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی، کے ٹو کو کامیابی کے ساتھ سر کرنے پر مبارکباد دی۔ فورس کمانڈر نے مشن سدپارہ ٹیم سے بھی ملاقات کی۔

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد K2 بیس کیمپ پہنچ گئے۔ بلند چوٹیاں سر کرنے والے ملکی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں سے ملاقات کی۔ فورس کمانڈر نے ساجد سدپارہ سے ملاقات کے دوران دوسری مرتبہ کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد دی۔

فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے پاکستانی کوہ پیما شیروز کاشف کی تعریف کی۔ جنہوں نے 19 سال کی عمر میں K2 سر کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔

فورس کمانڈر میجر جنرل جواد احمد نے مشن سدپارہ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشوں کی تلاش، نشان دہی اور منتقلی میں ان کی کوششوں کو سراہا۔ لاپتہ کوہ پیماؤں میں پاکستان کے محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جوآن پابلو موہر شامل تھے۔