Friday, April 26, 2024

فوربزکی انڈر 30 فہرست میں 6 پاکستانی بھی شامل

فوربزکی انڈر 30 فہرست میں 6 پاکستانی بھی شامل
November 16, 2017

نیو یارک ( 92 نیوز ) فوربزکی انڈر تھرٹی فہرست میں 6 پاکستانی بھی شامل ہیں ۔ سالانہ فہرست میں 20 مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 600 افراد کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ پاکستانیوں کی ریٹیل،ای کامرس، انٹرپرائز ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کوسراہا گیا ۔
فوربز نے 2018 کے ایڈیشن کی سالانہ فہرست جاری کردی ۔ 20 مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کیاگیا جن میں 6 پاکستانی بھی شامل ہیں ۔
مناسب قیمت اور موزوں ترین سائز کے کپڑے کا برانڈ متعارف کرانے والی28 سالہ سارہ احمد کو ریٹیل اینڈ ای کامرس میں کام کی بنیاد پرمنتخب کیا گیا ۔
اٹھائیس سالہ خضر نے صحت جبکہ 25 سالہ زید نے دیہی علاقوں میں تعلیمی خدمات فراہم کرنےپرفہرست میں جگہ بنائی ۔
فہرست میں شامل 29 سالہ عینا خان نے مختف معاشی اسٹارٹ اپس کی وجہ سے جبکہ 28 سالہ عباس حیدر نے مینوفیکچرنگ اور صنعتی کیٹیگری میں نام بنایا ۔
انتیس سالہ رضا منیرنے ایک کلمب کریڈٹ اسٹارٹ اپ شروع کیا جس کا مقصدطلباء کی مدد کے لیے رقم فراہم کرناہے۔
چاروں پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہاجارہاہے ۔