Friday, April 26, 2024

فوربز نے کورونا سے نمٹنے اور پاکستانی معیشت کی بڑھوتری اقدامات کو سراہا

فوربز نے کورونا سے نمٹنے اور پاکستانی معیشت کی بڑھوتری اقدامات کو سراہا
June 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بزنس میگزین فوربز نے کورونا عالمگیر وباء سے نمٹنے اور پاکستانی معیشت کے استحکام اور بڑھوتری کیلئے حکومت کے اقدامات کو سراہا، کہا دانش مندانہ پالیسیوں کے ذریعہ پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ہے۔

امریکا کے معروف بزنس میگزین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کورونا کی صورتحال میں پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ہے، توقع ہے کہ 2021 میں ابتدائی تخمینوں سے تجاوز کر کے، تقریبا 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ زرعی شعبے کی نمو کا اندازہ شرح 2.77 فیصد جبکہ صنعتی شعبے کی 3.57 فیصد ہے۔ ملک کی فی کس آمدنی بھی بڑھے گی۔

فوربز کے مطابق پاکستانی شہریوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے، حکومت نے اس بار جزوی طور پر لاک ڈاون لگانے ، غیر ضروری کاروبار کو بند کرنے اور گھریلو سیاحت پر پابندی عائد کرنے جیسے اقدامات کیے، جس سے ملک کو کورونا کیسز میں اضافے سے بچنے میں مدد ملی۔ پاکستان میں فی ملین مثبت کیسوں کی شرح 12 افراد ہے جبکہ دنیابھرمیں یہ شرح 62 کیسزفی فی ملین ہے۔ تاہم ، پابندیوں سے مزدور طبقے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

میگزین کے مطابق پاکستان کی معیشت استحکام سے نمو کی طرف جا رہا ہے۔ پاکستان کی نمو کرنے کی صلاحیت اور اچھی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔پاکستان کے سرمایہ کار اورتاجر عوامی بجٹ اورزیادہ بڑھوتری کی تجاویز کے حوالہ سے پرامید اور پُرجوش ہیں۔