Tuesday, April 16, 2024

فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی

فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی
March 6, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز )عالمی جریدے فوربز نے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی، ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا پہلا نمبر امسال بھی برقرار ۔ فوربز کی فہرست میں دنیاکی امیرترین شخصیات میں  میک اپ کمپنی کی مالک اور ٹیلی وژن اداکارہ کائیلی جینر دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئیں۔ عالمی جریدے فوربز کی جاری کردہ فہرست کےمطابق  کائیلی جینر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑکرyoungest self made billionaireکا اعزاز حاصل کیا۔ اکیس سال کی عمرمیں کامیابی حاصل کرنیوالی کائیلی جینر کارڈیشیئن فیملی کی نوجوان ترین رکن ہیں ،انہوں نے  2015 میں اپنا میک آپ پروڈکٹ لانچ کیاتھا۔ امریکی جریدے فوربز نے حالیہ فہرست میں دنیا کی  امیر ترین شخصیات کےنام بھی جاری کیے ، جس کےمطابق ایمازون کے بانی  جیف بیزوس  131 ارب ڈالر کے اثاثوں کیساتھ اس  سال بھی امیر ترین شخصیت قرار پائے۔ فہرست کےمطابق مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس 96.5بلین ڈالر اثاثوں  کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب وارن بوفے کے اثاثوں میں 1.5 بلین ڈالر کمی آئی ،مگر وہ 82.5 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے امیرترین شخص رہے۔ فیس بک کے بانی  مارک زکربرگ 9 بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔  فوربز کے مطابق  پہلی بیس ارب پتی شخصیات میں سے 14 کا تعلق امریکا سے ہے۔