Thursday, March 28, 2024

فوجی عدالتیں، نیشنل ایکشن پلان صرف مذہبی طبقے کیلئے تھا: فضل الرحمان

فوجی عدالتیں، نیشنل ایکشن پلان صرف مذہبی طبقے کیلئے تھا: فضل الرحمان
March 7, 2017

کراچی (92نیوز) جمعیت علما اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فوجی عدالتیں اور نیشنل ایکشن پلان مذہبی طبقے کے لیے بنایا گیا ہے۔ فاٹا اصلاحات کا قانون تضادات کا مجموعہ ہے، فیصلہ مسلط کیا گیا ہے۔ وہ اپنی سفارشات حکمرانوں کو دے چکے ہیں۔

کراچی میں علما کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا فوجی عدالتیں، مذہبی ایکٹ میں ترامیم اور نیشنل ایکشن پلان صرف مذہبی طبقے کے لیے تھا۔ دہشت گردی کے معاملے پر سیکولر ذہن کی این جی اوز صرف مذہبی طبقے کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ کرپشن جرم ہے تو سود کے نظام کے خلاف کیوں زبان بند ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا حقوق نسواں بل سے مردوں کے حقوق کا خاتمہ ہورہا ہے۔ دنیا میں بدامنی کی سب سے بڑی وجہ انسانی حقوق کا محفوظ نہ ہونا ہے۔ انہوں نے نام لئے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہم نے سیاست ان کے ہاتھوں میں دے دی جو اس کے معنی بھی نہیں جانتے۔