Saturday, May 4, 2024

فوجی عدالتیں فوج کی خواہش نہیں قومی ضرورت پر بنائی گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوجی عدالتیں فوج کی خواہش نہیں قومی ضرورت پر بنائی گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
January 18, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں بنانے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے کیا اور اب ان کی مدت بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ کرے گی۔ ایک نجی ٹی کو انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا فوجی عدالتیں فوج کی نہیں قومی ضرورت تھیں اور اب بھی پارلیمنٹ ملٹری کورٹس کا فیصلہ کرے گا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی ایک لہر تھی۔ اسی کے خاتمے کے لئے فوجی عدالتیں بنائی گئیں اور پارلیمنٹ نے دو سال کے لئے ان عدالتوں کو توسیع دی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سول عدالتوں کا نظام بہت سست ہے، فوجی عدالتوں سے دہشت گردوں کو سزائیں ملیں تو دہشت گردی میں کمی ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی کے لئے فوجی عدالتیں ایک اضافی کام ہے ۔۔جہاں ملزموں کو صفائی کا پورا موقع ملتا ہے ۔ عدالتوں نے چار سال میں چھ سو چھیالیس مقدمات نمٹائے۔ پاکستان کا کریمنل جسٹس سسٹم دہشت گردی کے مقدمات کو نمٹانے کے لئے موثر نہیں تھا۔