Sunday, September 8, 2024

فوجی عدالتیں برقرار رہیں گی!!! اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں مسترد !!! سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

فوجی عدالتیں برقرار رہیں گی!!! اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں مسترد !!! سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا
August 5, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں کے قیام، اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ فوجی عدالتیں برقرار رہیں گی۔ سپریم کورٹ نے اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف تمام درخواستیں اکثریتی رائے سے مسترد کر دیں۔ اکیسویں آئینی ترمیم کے حق میں 11ججز نے فیصلہ دیا جبکہ 6 نے اختلاف کیا جبکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے حق میں 14 ججز نے فیصلہ دیا اور تین نے اختلاف کیا۔ دوسری جانب اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اکرم بٹ نے کہا ہے کہ اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ ہم اس فیصلے کو تحسین اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ تاریخ ساز فیصلہ ملکی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہو گا۔