Sunday, September 8, 2024

فوجی عدالتیں آئین کے مطابق ہیں!!! الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے: جاوید ہاشمی

فوجی عدالتیں آئین کے مطابق ہیں!!! الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے: جاوید ہاشمی
August 5, 2015
ملتان (92نیوز) جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ اس فیصلے سے پاکستان کی رگوں میں تازہ خون ڈالا گیا ہے۔ الطاف حسین نے غداری کی ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بغیر دباو کے فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سنا کر پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ کیا ہے، فوجی عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق بنائی گئی ہیں۔ جاوید ہاشمی نے عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ استعفیٰ کے بعد تحریک انصاف کے اسمبلیوں میں جانے کا کوئی جواز نہیں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا الطاف حسین نے پاکستان کیلئے بھارت سے آئے ہوئے اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی توہین کی ہے۔ ان کو برطانیہ سے واپس لایا جائے اور انکے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔