Monday, May 20, 2024

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع :  پیپلزپارٹی کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع :  پیپلزپارٹی کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری
February 25, 2017
راولپنڈی(92نیوز)فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ ، پیپلزپارٹی کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں ۔ پارٹی وفد نے شیخ رشید اور سینیٹر میر اسرار اللہ زہری سے ملاقات کی اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ تفصیلات کےمطابق  فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی جائے یا نہ کی جائے معاملہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لٹک کررہ گیا ۔ چار مارچ  کو بلائی گئی اے پی سی کو کامیاب بنانے کے لئے پیپلزپارٹی نے سیاسی رابطے تیز کردیئے پہلے مرحلے میں پی پی کا وفد لال حویلی پہنچا جہاں شیخ رشید سے ملاقات کی اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ میڈیا سے گفتگو میں نیئر حسین بخاری کاکہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہونے سے پہلے اتفاق رائے پیدا کرتی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے  کہا کہ چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں۔ پیپلزپارٹی کے وفد نے نیئر حسین بخاری کی سربراہی میں میر اسرار اللہ زہری سے ملاقات کی اور انھیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لئے اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکی جبکہ میراسرار اللہ زہری کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ تمام جماعتیں اس اے پی سی میں شریک ہونگی۔