Friday, April 19, 2024

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ، حکومت اور پی پی کے درمیان مذاکرات کا دور بے نتیجہ ختم

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ، حکومت اور پی پی کے درمیان مذاکرات کا دور بے نتیجہ ختم
March 14, 2017
اسلام آباد(92نیوز) فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ، حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا دور پھر بے نتیجہ ختم، اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی حتمی بات نہیں ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پیکج ڈیل پر بات ہورہی ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، ابھی تک حکومت کے ساتھ کوئی بات طے نہیں پائی، جس وقت دونوں فریق نہیں مانیں گے پھر کہیں گے بات نہیں بنی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 2 باتیں مان لی جائیں اور باقی نکات پر صرف بحث ہو، فیصلہ ہوگا تو سارے پیکج پر اکٹھی بات ہو گی۔