Thursday, April 25, 2024

فوجی عدالتوں کی توسیع کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا:وزیراعظم

فوجی عدالتوں کی توسیع کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا:وزیراعظم
January 9, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھیں گےسیاسی وعسکری قیادت کا اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ، وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے لئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم  نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت  نےفیصلہ کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنننٹ جنرل نوید مختار ،وفاقی وزراء اسحاق ڈار، چودھری نثار،مشیرخارجہ سرتاج عزیز، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور دیگر اعلٰیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں  قومی ،علاقائی سلامتی اورخارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی مقاصد کے حصول کے لئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھیں گے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے زیروٹالرنس کی پالیسی جاری جائے گی ۔پاکستان خطے میں قیام امن کے لئےکوششیں جاری رکھے گا۔ اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ فوجی  عدالتوں نے دہشتگردی کے خاتمے میں موثر کردار ادا کیا ہے ۔فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کےلئے وسیع تر اتفاق رائے پیداکیا جائےگا ۔ پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے لئے آئین میں ترمیم بھی کرینگے۔