Monday, September 16, 2024

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی
April 25, 2017
پشاور(92نیوز)فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4خطرناک دہشتگردوں کو خیبرپختونخوا کی جیل پھانسی دیدی گئی۔ چاروں دہشتگرد معصوم شہریوں اور سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ عدالت اور مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔ تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ۔ تفصیلات کےمطابق امن کے دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں خیبرپختونخوا کی جیل میں چارخطرناک دہشتگردوں کوپھانسی دے دی گئی ہے ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشتگرد معصوم شہریوں اور سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ فوجی عدالتوں نے انہیں سزائے موت سنائی تھی ، دہشتگردوں نے مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔  ترجمان کا کہناہے کہ جن دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ان میں رحمان الدین۔مشتاق خان عبید الرحمان اور ظفر اقبال شامل ہیں چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔