Sunday, May 19, 2024

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ اڑسٹھ دہشتگردوں کی رہائی کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ اڑسٹھ دہشتگردوں کی رہائی کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری
November 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ اڑسٹھ دہشتگردوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 68 دہشتگردوں کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ملزمان کی رہائی کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ جیل سپرنٹینڈنٹس کو ملزمان کی رہائی سے روک دیا گیا۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی اپیلوں پر سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے موقف اختیار کیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر دہشتگری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی رہائی کا حکم دیا۔ استدعا کی کہ فوجی عدالتوں کی سزائیں بحال کی جائیں۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔