Monday, May 13, 2024

فوجی ادارے کے ترجمان نے ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی پوزیشن واضح کر دی، شیخ رشید

فوجی ادارے کے ترجمان نے ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی پوزیشن واضح کر دی، شیخ رشید
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ فوجی ادارے کے ترجمان نے ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی پوزیشن واضح کردی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہہ دیا پی ڈی ایم والے پنڈی آئے تو چائے پلائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  فوج سیاسی معاملات میں نہیں آئے گی، اگرکسی کو انتخابات پر اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے، انہوں نے بتا دیا جو الزامات لگائے جارہے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔