Friday, March 29, 2024

فوجی آپریشن سے افغانستان میں امن نہیں آئیگی ،ملیحہ لودھی واضح پیغام

فوجی آپریشن سے افغانستان میں امن نہیں آئیگی ،ملیحہ لودھی واضح پیغام
December 23, 2017

نیو یارک ( 92 نیوز ) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے دنیا کو واضح پیغام دے دیا کہ ملٹری آپریشن سے افغانستان میں کبھی بھی امن نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے طاقتور فوج نے افغانستان میں 16 سال جنگ لڑی لیکن امن نہیں آیا ۔ عالمی برادری بھی پاکستان کے نقطہ نظر سے متفق ہے ۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ہی طویل المیعاد امن کا قیام ممکن ہے۔