Thursday, March 28, 2024

فوج کے نئے سپہ سالار کے آنے سے ضرب عضب اوردیگر پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا : سینیٹر مشاہد اللہ

فوج کے نئے سپہ سالار کے آنے سے ضرب عضب اوردیگر پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا : سینیٹر مشاہد اللہ
November 26, 2016

 لاہور(92نیوز)مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما مشاہداللہ نے کہا ہے کہ فوج کے نئے سپہ سالار کے آنے سے ضرب عزب سمیت دیگر پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا فوج ایک آئینی ادارہ ہے،کھیل کی ٹیموں کی طرح تبدیلیاں نہیں آتیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں مسلم لیگ نون  کے رہنما مشاہداللہ خان  نے جہانگیر بدر کی رہائشگاہ پران کے اہلخانہ سے تعزیت کی جس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا دور بہترین دور تھا اور انہوں نے ضرب عضب سمیت سی پیک منصوبے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ بلاول بھٹو کی جانب سے مطالبات کی منظوری پر بات کرتے ہوئے سینیٹر مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میچور جماعت ہے، ان سے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

جہانگیر بدر کی رہائشگاہ پر اسلامی نظریاتی کانسل کے چئیرمین مولانا محمد خان شیرانی نے بھی ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔