Wednesday, April 24, 2024

فوج کی نہیں،اسٹیبلشمنٹ کی بات کی تھی،رانا مشہود کا اپنے بیان پر یو ٹرن

فوج کی نہیں،اسٹیبلشمنٹ کی بات کی تھی،رانا مشہود کا اپنے بیان پر یو ٹرن
October 3, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان یوٹرن لیتے ہوئے اپنے گزشتہ روز کے بیان سے مکر گئے ، رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھنے والا کارکن ہوں ، فوج کی نہیں اسٹیبلشمنٹ کی بات کی تھی ، پورے انٹرویو میں ڈیل کی بات نہیں کی ، یہ ضرور کہا تھا کہ جن کو گھوڑا سمجھا گیا تھا وہ خچر نکلے۔ رانا مشہود نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کے تعلق ٹھیک ہوگئے ،تعلقات کی بحالی میں  شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا  ۔ آج اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ  ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ،جو بات کی نہیں وہ اٹھائی گئی۔ رانا مشہود نے وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا  کہ  کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے اور ہمیشہ مخالفت کی ۔ رانا مشہود نے گزشتہ روز  نجاب میں دو ماہ بعدحکومت بنانے کا بھی دعویٰ کیا جبکہ آج ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کی بات نہیں کی ان کی بات کو ٹوئسٹ کیا گیا۔ رانا مشہود نے گزشتہ روز انکشاف کیا کہ  اب نواز شریف اور مریم نواز کا لہجہ نرم رہے گا  ،ہمارے نقطہ نظر کو کچھ حلقے تسلیم نہیں کرتے تھے اب مانناشروع ہو گئے ہیں ۔ ن لیگی رہنما آج بھی  پی ٹی آئی حکومت کو نشانہ بنانا نہ بھولے اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پر تنقید کے نشتر چلائے۔