Sunday, September 8, 2024

فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی :عسکری قیادت کا عزم

فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی :عسکری قیادت کا عزم
August 11, 2015
  راولپنڈی(92نیوز)جوائنٹ چیفس آف اسٹاف  کمیٹی   کا اجلاس جنرل راشد محمود  کی  زیر صدارت میں  ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق جوانئنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف  کمیٹی   کے اجلاس میں  جنرل راحیل شریف  ،،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایئر چیف سہیل امان نے  شرکت کی ۔ اجلاس میں  سیلاب کی صورتحال اور ریسکیو آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔