Sunday, September 8, 2024

فوج پُرامن پاکستان کا خواب ہر صورت پورا کرے گی: جنرل راحیل شریف

فوج پُرامن پاکستان کا خواب ہر صورت پورا کرے گی: جنرل راحیل شریف
July 6, 2016
شوال (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فاٹا کے بڑے علاقے سے دہشت گردوںکا صفایا کردیا۔ فوج پرامن پاکستان کا خواب ہر صورت پورا کریگی۔ افغانستان کےخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے۔ امید ہے افغانستان بھی ایسا ہی کریگا۔ خطے میں استحکا م کےلئے مہاجرین کی واپسی ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عید کا دن اپنے گھر کی بجائے مورچوں میں گزارنے والوں پر قوم کو فخر ہے۔ امن کی بحالی کےلئے بڑی قیمت ادا کی۔ دہشت گردی کےخلاف قوم اور فوج کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دینگے۔ دوسری جانب کور کمانڈرز اور فارمیشن کمانڈرز نے آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب پربریفنگ بھی دی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر کی خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سرحد پر امن اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ خطے میں دیرپا استحکام کےلئے افغان مہاجرین کی واپسی اور بہتر بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان کسی کو بھی اپنی سرزمین افغانستان کےخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ امید کرتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا افغانستان میں قیام امن کےلئے ہماری کوششوں کوسراہتی ہے۔ امن کے حصول کےلئے آخری حد تک جائینگے۔ آرمی چیف نے فارمیشن کمانڈرز‘ ایجنسیز اور دیگر اداروں کو ہدایت کی کہ آپس میں تعاون بہتر بنائیں۔