Tuesday, April 23, 2024

فوج پر تنقید نامناسب !!! اس سے شرپسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہو گی: وزیراعظم

فوج پر تنقید نامناسب !!! اس سے شرپسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہو گی: وزیراعظم
June 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے فوج پر تنقید کو نامناسب قرار دےدیا اور کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے شرپسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم کا آج سہ پہر کو آصف زرداری سے ملاقات کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی تقریر نے سیاسی محاذ بھی گرم کر دیاہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے فوج کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم ادارے پر تنقید نا مناسب ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، تنقید سے شرپسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، امن و امان اور کراچی آپریشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں شرکاءنے آپریشن ضرب عضب پر فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن نازک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کے افسر اور جوان موثر کردار ادا کررہے ہیں۔ فوج اور سکیورٹی اداروں کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ان حالات میں فوج جیسے اہم ادارے پر تنقید نامناسب ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فوج اور سیاسی قیادت کے درمیان ہم آہنگی نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے جبکہ شرپسند پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔