Friday, May 17, 2024

فوج ملک کی خدمت کر رہی اور جمہوریت کیساتھ کھڑی ہے ، شیخ رشید

فوج ملک کی خدمت کر رہی اور جمہوریت کیساتھ کھڑی ہے ، شیخ رشید
February 6, 2019
ملتان ( 92 نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد خان نے کہا کہ  پاک فوج ملک کی خدمت کررہی ہے اور جمہوریت کیساتھ کھڑی ہے، عمران خان ایک سال میں قوم کو مسائل سے نکال لیں گے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری اور نوازشریف نے ملک کا خزانہ لوٹا ،بلاول بھٹو نے معافی مانگ لی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ میں نے کئی وزرائے اعظم کیساتھ کام کیا ہے ، عمران خان محنتی ہیں اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ،  ریلوے کی بہتری کیلئے دن رات کام کر رہا ہوں ۔ شیخ رشید نے کاہ کہ  30 کروڑ کے لوکو موٹو 80 ،80 کروڑ روپے میں خریدے گئے ، دو سے تین ماہ میں عوام پر مزید بوجھ پڑے گا مگر ایک سال تک حالات اچھے ہو جائیں گے ۔