Sunday, September 8, 2024

فوج مخالف تقاریر پر کنہیا کمار سمیت 5 طلباءکو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش

فوج مخالف تقاریر پر کنہیا کمار سمیت 5 طلباءکو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش
March 15, 2016
نئی دہلی (92نیوز) نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طلباءتنظیم کے صدر کنہیا کمار سمیت پانچ طلباءکو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کر دی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش کے مطابق کنہیا کمار کو فوری نکال دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کی طلباءتنظیم کے صدر کنہیا کمار سمیت پانچ طلباءکو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کر دی گئی۔ یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ افضل گوروکی برسی کے پروگرام سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کنہیا سمیت پانچ طلباءکو فوری نکال دیا جائے۔ طالب علم تنظیم کے صدر کنہیاکمار، عمرخالد سمیت کئی طالب علموں نے جواہرلعل یونیورسٹی میں افضل گورو کی برسی سے متعلق تقاریر کی تھیں۔ کنہیا کمار نے کشمیری خواتین کی عصمت دری میں بھارتی فوج کے ملوث ہونے پر آواز اٹھائی تھی جس کے بعد کنہیاکمار بھارت کےلئے درد سربن گئے۔ کنہیا مسلسل بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں جس پر مودی سرکار اور انتہا پسند حلقے مشتعل دکھائی دیتے ہیں۔