Friday, April 19, 2024

فوج سعودیہ بھیجنے کافیصلہ نہیں ہوا،وزیردفاع یہ خطرناک چنگاری ہےخورشیدشاہ

فوج سعودیہ بھیجنے کافیصلہ نہیں ہوا،وزیردفاع یہ خطرناک چنگاری ہےخورشیدشاہ
March 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب فوج بھیجنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا صرف سعودی عرب سے دفاع کا وعدہ کیا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس جنگ کیلئے نہ جائے یہ خطرناک چنگاری ہےحالات خراب ہوگئے تو عوام کہاں جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں پالیسی  بیان دیتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران،یمن اوردیگراسلامی ممالک بدامنی کا شکار ہیں، پاکستان  کسی تنازع کو ہوا نہیں دینا چاہتا، کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے فرقہ واریت کو ہوا ملے۔ پاکستان میں فرقہ واریت کی فالٹ لائن موجود ہے، انہوں نے کہا کہ ابھی یمن میں فوج بھیجنے کی بات صرف افواہ ہے، کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف سعودی عرب کی حدود کی دفاع کا وعدہ کیا ہے، اللہ کرےحالات درست ہو جائیں، اجلاس میں بیان دیتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں شامل ہونیوالی جنگ میں پاکستان کی شمولیت پرایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔ پاکستان کو مسلم ممالک میں خلفشار کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کرے، تمام فیصلے پارلیمنٹ میں کئے جائیں، کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پیلے ایوان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان اس جنگ کیلئے نہ جائے بلکہ امن کیلئےدنیا میں جائے، یہ جنگ نہیں بلکہ خطرناک چنگاری ہے۔ ملک میں حالات خراب ہوگئے تو عوام کہاں جائیگی، ہمیں وہ پاکستان چاہیے جس سے دنیا ڈرتی ہےخورشید شاہ نے فارن پالیسی پرتمام سیاسی جماعتوں کے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔