Friday, March 29, 2024

فوج خوشحال بلوچستان پروگرام کیلئے وفاق اور بلوچستان کو تعاون فراہم کریگی، آرمی چیف

فوج خوشحال بلوچستان پروگرام کیلئے وفاق اور بلوچستان کو تعاون فراہم کریگی، آرمی چیف
November 23, 2017

راولپنڈی( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کوئٹہ میں کورہیڈکوارٹرز جنوبی کمانڈمیں ”خوشحال بلوچستان پروگرام“سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کی اور سیکیورٹی سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ خوشحال بلوچستان ہی خوشحال پاکستان کا حقیقی آئینہ دار ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کور ہیڈکوارٹرزجنوبی کمانڈ کوئٹہ پہنچے توکور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے انہیں خوش آمدید کہا ۔ آرمی چیف ،وزیر اعلی بلوچستان ، صوبائی انتظامیہ اور عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوئے ۔
کور کمانڈر سدرن کمانڈنے خوشحال بلوچستان پروگرام کے تناظر میں سماجی و معاشی اور سیکورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ تمام منصوبوں پر غورجبکہ بقیہ نکات آئندہ چند روز میں حتمی شکل دینے پر اکتفا ہوا ۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی امور کی منظوری دے دی ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اِس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج خوشحال بلوچستان پروگرام کیلئے حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرےگی۔ پروگرام در حقیقت خوشحال بلوچستان ، خوشحال پاکستان ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی استحکام میں سیکیورٹی فورسز کے کردارکوسراہااورخوشحال بلوچستان منصوبے پربھی سیکیورٹی فورسز کا تعاون کلیدی ہے۔