Friday, March 29, 2024

فوج اور پیپلز پارٹی کے درمیان مفاہمت کیلئے نواز شریف دو قدم آگے بڑھیں : خورشید شاہ

فوج اور پیپلز پارٹی کے درمیان مفاہمت کیلئے نواز شریف دو قدم آگے بڑھیں : خورشید شاہ
June 22, 2015
لاہور(92نیوز)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ  فوج اور پیپلز پارٹی کے درمیان مفاہمت کے لئے نواز شریف دو قدم آگے بڑھیں ہم دو قدم پیچھے ہٹنے کو تیار ہیں۔ پاکستان کے لئے تمام سیاستدانوں کو اختلافات بھلا کر متحد ہونا ہوگا یہ بات انہوں نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں عاصمہ شیرازی کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہی۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے لئے لڑ رہے ہیں مگر لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے لڑرہے ہیں،پرانی باتوں کو مخمل کے کپڑے میں لپیٹ کر پیش کردیا جاتا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب اور اینٹی کرپشن موجود ہیں اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تقرروتبادلے کرنا اپیکس کمیٹی کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزیر اعلی سندھ بنانے کے بارے میں پارٹی اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے،پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا مجھے قبول ہوگا۔