Friday, April 26, 2024

فوج اندرونی مسائل سے برسرپیکار ہے، اسے برما بھجوانے کی ضرورت نہیں: شاہ محمود قریشی

فوج اندرونی مسائل سے برسرپیکار ہے، اسے برما بھجوانے کی ضرورت نہیں: شاہ محمود قریشی
June 9, 2015
ملتان (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کےلئے حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہے، گلگت بلتستان میں پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا اور چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی ہوئی ہے تو ہم دوبارہ فوج کی نگرانی میں الیکشن کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج ملک میں درپیش اندرونی مسائل سے برسرپیکار ہے، اسے برما بھجوانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف حالیہ بجٹ کو مسترد کرتی ہے، اس میں عام آدمی کےلئے کچھ نہیں رکھا گیا۔ اس سے قبل انہوں نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا دربارہ شاہ رکن عالم آمد پر استقبال کیا اور انہیں روایتی چادر پہنائی۔