Tuesday, April 16, 2024

فوت شدہ سرکاری ملازمین کے ورثاءکیلئے امدادی پیکیج منظور

فوت شدہ سرکاری ملازمین کے ورثاءکیلئے امدادی پیکیج منظور
December 3, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے ورثاءکے لیے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔ سکیل چار تک کے ملازمین کے ورثاءکو چھ لاکھ روپے‘ سکیل دس تک کے ملازمین کے ورثاءکو نو لاکھ روپے ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امدادی پیکج فروری 2015ءسے نافذ العمل ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے منظورکردہ امدادی پیکیج 9 فروری 2015ءسے نافذ العمل ہو گا۔ دوران ملازمت وفات پانے والے وفاقی ملازمین کے لئے اس امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ امدادی پیکج کے مطابق سکیل 1 سے 4 تک کے ملازمین کے ورثاءکو 6 لاکھ روپے امدادی پیکیج دیا جا ئے گا جبکہ سکیل 5 سے 10 تک کے ملازمین کے ورثاءکو 9 لاکھ روپے اور سکیل 11 سے 15 تک کے ملازمین کے ورثاءکو 12 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔